ہدایت لوہار کا قتل : پاکستان محکوم اقوام کے شعور سے خوفزدہ ہے، عبدالنبی بنگلزھی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

نامور بلوچ آزادی پسند رہنما عبدالنبی بنگلزھی نے سندھی استاد اور قوم دوست شخصیت ہدایت لوہار کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست پاکستان محکوم اقوام کے شعور سے خوفزدہ ہے اس لیے ان کے باشعور لوگوں کو قتل کرکے انھیں سیاسی اور سماجی طور پر تاریکیوں میں رکھنا چاہتی ہے۔

ہدایت لوہار کو بھی اس لیے قتل کیا گیا ہے کہ وہ سندھی قوم اور سندھو دیش کے مفاد کے لیے سوچتے تھے جو قابض حکمرانوں کو گوارا نہیں۔

انھوں نے کہا شہید ہدایت لوہار کو طویل عرصے تک جبری لاپتہ رکھا گیا اور ان کی جبری گمشدگی کے دوران ان کی دو بہادر بیٹیوں سسئی اور سورٹھ نے اپنے والد کی بازیابی کی تحریک چلائی اور اسے وسعت دے کر سندھ بھر سے جبری گمشدگان کی موثر آواز بنیں۔ آج ان کے والد کو قتل کرکے واضح پیغام دیا گیا ہے ریاست پاکستان انسانی حقوق کے لیے اٹھنے والی آوازوں کو بھی برداشت نہیں کرتیں اور انھیں اجتماعی سزا کا نشانہ بناتی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment