سبی حملے میں قابض فوج کے 2 اہلکار ہلاک کیے ،بی ایل اے

0
169

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں سبی میں پاکستانی فوج کے 2 اہلکاروں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبو ل کرلی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچ لبریشن آرمی کےسرمچاروں نے گذشتہ شب سبی میں ایک حملے میں قابض پاکستانی فوج کے ایک پوسٹ کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے ڈھاڈر کے نواحی علاقے میں ریلوے اسٹیشن کے قریب دشمن فوج کے پوسٹ پر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا، حملے میں دو دشمن اہلکار موقع پر ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

بیان میں کہا گیا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ آزاد وطن کے حصول تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here