انسانی حقوق کے دفاع کیلئے ہدایت لوہار کی لگن ھم سب کیلئے ایک تحریک ہے،ڈاکٹر ماہ رنگ

0
185

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ کی رہنمابہنوں سورٹھ لوہار اور سسوئی لوہارکے والد ہدایت لوہار کے قتل پر مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پرایکس پر اسے وحشیانہ قراردیتے ہوئے صدمے اور افسوس کا اظہارکا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ وہ سسی اور سورت لوہار کے والد تھے، جو کے ممتاز رہنما تھے۔
@
ان کاکہنا تھا کہ جبری گمشدگیوں کو برداشت کرنے کے باوجود، ہدایت لوہار کی انسانی حقوق کے دفاع کے لیے لگن ہم سب کے لیے ایک تحریک ہے۔ اس جرم کے ذمہ داروں کا احتساب ہونا چاہیے۔

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں ریاستی جبر کے خلاف اجتماعی جدوجہد کرنا ہوگی۔

واضع رہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ میں جبری گمشدگیوں کیخلاف متحرک وتوانا آوازیں اوروائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ کی رہنما بہنیں سورٹھ لوہار اور سسوئی لوہارکے والد ہدایت لوہار کو آج صبح نصیرآباد لاڑکانہ میں سادہ کپڑوں میں ملبوس پاکستانی ایجنسیوں کے اہلکاروں نے 3 گولیاں مار کر شہید کردیاتھا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here