بلوچستان کے ساحلی علاقے پسنی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف سراپااحتجاج خواتین مظاہرین نے کیسکو کے عملے کو دفتر میں بند کرکے تالے لگا دیے۔
پسنی میں آئے روز کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے صارفین کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ۔
خواتین نے کیسکو آفس میں احتجاجاً عملے کو بند کرکے دفتر کو تالا لگا دیا۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ رات بھر کیسکو کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے وہ تنگ آگئے ہیں اور شہر میں بجلی بلوں کی ادائیگی ہونے کے باوجود کیسکو صارفین کو تنگ کرنے سے باز نہیں آتی۔