بلوچ آزادی پسند رہنما میر عبدالنبی بنگلزئی نے اپنے ایک بیان میں شہید سنگت ثناء بلوچ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سنگت ثناء بلوچ ایک بہترین موبلائزر تھے جو بلوچ وطن کے طول و عرض ڈیرہ غازی خان تا مکران قومی آزادی کی جدوجہد کو آگے بڑھاتے گئے ۔
ان کا کہنا تھا کہ سنگت ثناکی مضبوط تنظیمی و قبائلی گرفت سے دشمن شدید پریشانی کا شکار تھا اور اُس نے بلوچ قوم کے پیر و ورنا میں مقبول نوجوان کو جبری لاپتہ کرنے کے دوسال بعد شہید کر دیا جو دشمن کی شکست کے سوا کچھ نہیں۔
میر بنگلزئی کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکام اپنے زندان میں قید لیڈر کو اسکے فکر و نظریہ سے دستبردار نہ کر سکی بلکہ اسے شہید کر کے ہمیشہ کے لئے امر کر دیا۔ بلوچستان کی آزادی کی جدوجہد کے سرخیل سنگت ثناء بلوچ کو اُنکی تیرہویں برسی پر سرخ سلام پیش کرتا ہوں۔