ضلع پنجگور:فائرنگ اور خنجر کے وار سے دو افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

ضلع پنجگور کے علاقے وشبود اور چتکان میں دو مختلف نوعیت کے واقعات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ضلع پنجگور کے علاقے چتکان میں جہلگ کے مقام پر پیش آنے والے واقع میں جہاں ایک شخص کو خنجر پہ حملہ کرکے قتل کردیا گیا۔ قاتل اور مقتول کے بارے میں بتایا جارہا ہے آپس میں چچا بھتیجا ہیں۔

دوسرا واقعہ پنجگور کے علاقے وشبود میں پیش آیا جہاں نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کرکے جہانزیب ولد سلام کو ہلاک کردیا

تاہم واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment