کوئٹہ ووڈھ میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ، فورسز ہاتھوں ایک شخص لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

واقعہ کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ کلی گوگڑائی میں پیش آیا۔

ایدھی ذرائع کے مطابق ہلاک شخص کی شناخت غلام جیلانی ولد فیروز خان سکنہ برمہ ہوٹل سے ہوئی ہے۔

دوسری جانب وڈھ کے علاقہ ٹک میں شاہیزئی قبائل کا زمین کے تنازع پر ایک دوسرے پر فائرنگ کی۔

فائرنگ کے نتیجے میں ریاض احمد ولد عبدالرحیم شاہی زئی نامی ایک شخص ہلاک جبکہ عبدالشکور ولد علی محمد دولت خانزئی، لیاقت ولد عبدالرحیم شاہی زئی اور عادل ولد قائم دین نامی 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو خضدار اور کراچی منتقل کیا گیا۔

علاو ہ ازیں کوئٹہ سے فورسز نے ایک شخص کو گرفتاری کے بعد جبری طور پرلاپتہ کردیا۔

لاپتہ کیے جانے والے شخص کی شناخت ناصر دینار زئی ولد محمد عالم سکنہ کلی بنگلزئی کے نام سے ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ناصر دینار زئی کو 7 فروری کی شام سبزل روڈ سے اس کے گھر سے فورسز نے حراست میں لیکر جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا۔

Share This Article
Leave a Comment