بلوچستان میں انتخابی نتائج تبدیل کرنے کیلئے حالیہ حملوں کو جواز بنانے کی کوشش

0
113

بلوچستان میں انتخابی نتائج تبدیل کرنے کیلئے حالیہ حملوں کو جواز بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

یکم فروری سے لیکر 8 فروری الیکشن کے دن بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں نے مسلسل انتخابی سرگرمیوں ، انتخابی دفاتر، فورسزو عملہ اور پولنگ اسٹیشنز کو راکٹ لانچر،دستی بم ، ریموٹ کنٹرول بم اور لینڈ مائن سے نشانہ بنایاتھا۔

واضع رہے کہ بلوچستان میں عوام نے اس بار پاکستانی الیکشن مکمل مسترد کردیا تھا جس سے ٹرن آئوٹ انتہائی کم یعنی الیکن نہ ہونے کے برابر تھا۔

کہا جارہاہے کہ عسکری اسٹیبلشمنٹ کو اپنے من پسند نتائج نہ مل سکے اوراس کی حمایت یافتہ اکثریت امیدوار ہار گئے جنہیں جتوانے کیلئے اب پورے بلوچستا ن کے انتخابی نتائج کو روک کربزور بندوق تبدیل کر نے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

اس سلسلے میں الیکشن کمشنر بلوچستان نے اب یہ جواز تراش لیا ہے کہ بلوچستان کے اور وفاقی حلقوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج میں تاخیر کاذمہ دار حالیہ حملوں کوقرار دیا جارہا ہے جو بلوچ مسلح تنظیموں کی جانب سے کئے گیے تھے۔

الیکن کمیشن کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے دور دراز علاقے اور امن و امان کی صورتحال نتائج میں تاخیر کی وجوعات ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر 38 بلوچستان اور 3 وفاقی اسمبلی کے حلقوں کے نتائج موصول ہوئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here