خاران میں مزید حملے ، پسنی میں پولنگ اسٹیشنز پر حملوں کی تصدیق

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے خاران میں ایک اور حملے کی اطلاعات ہیں۔

خاران کے تحصیل سر خاران کے علاقے مسکان قلات میں قائم پولنگ سٹیشن میں بم دھماکہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ خاران میں آج ریاستی انتخابات کے دوران پولنگ سٹیشنوں کے اوپر یہ تیسرا بم حملہ ہے۔

حملے میں تاحال کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

خاران سمیت بلوچستان بھر کے علاقوں میں پولنگ کا عمل شدید حملوں کی لپیٹ میں ہے۔

ریاست کی جانب سے بلوچستان بھر میں انٹرنیٹ سروس بند ہونے کی وجہ سے معلومات وقفے وقفے سے موصول ہورہے ہیں۔

جبکہ آج ساحلی علاقے پسنی میں 2پولنگ اسٹیشنوں پر ہونے والے حملوں کی تصدیق ہوگئی ہے ۔

آج صبح پسنی میں پولنگ شروع ہونے سے قبل دو مختلف پولنگ سٹیشنز میں یکے بعد دیگرے دو زوردار دھماکے ہوئے۔

حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے پولیس ذرائع نے کہا ہے کہ پہلا دھماکہ پراھگ محلہ وارڈ نمبر 7 کے پولنگ سٹیشن کے قریب ہوا ہوا ہے جبکہ دوسرا حملہ بنگلہ بازار وارڈ نمبر 1 میں قائم پولنگ اسٹیشن کے قریب ہوا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق حملوں میں کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گوادر میں اب تک ایک درجن سے زائد پولنگ سٹیشنوں میں دھماکے ہوچکے ہیں، مزید حملوں کی اطلاعات ہیں مگر انٹرنیٹ سروس بند ہونے کی وجہ سے مزید حملوں کے بارے معلومات کے حصول کی کوشش جاری ہے۔

مذکورہ حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment