ضلع کیچ: زامران میں احتجاج ،پولنگ اسٹیشن سامان نذر آتش،پٹان کھور میں راکٹ فائر

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے بلیدہ کے علاقے زامران نوانومیں پولنگ اسٹیشنز کے سامنے خواتین وبچوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

احتجاجی مظاہرین نے لوگوں سے ووٹ نہ دینے کی اپیل کی۔

جبکہ ایک اور واقعہ میں زامران نیوانو میں نامعلوم افراد نے پولنگ اسٹیشن پر حملہ کرکے تمام سامان جلا دیے۔

واضع رہے کہ اس سے قبل ہیرونک میں بھی خواتین نے پولنگ اسٹیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیااور نعرے بازی کی کہ ووٹ دینے والا دہشتگرد، ووٹ لینے والا دہشتگرد ہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز نے خواتین کو مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بناکر منتشر کرنے کی کوشش کی۔

دوسری طرف پٹان کھورکے پولنگ اسٹیشن پر نامعلوم افراد نے 2 راکٹ فائر کئے۔

تاہم راکٹ سے نقصانات کی اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔

Share This Article
Leave a Comment