پشین میں بم دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی

0
82

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق داعش نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ بلوچستان کے علاقے پشین میں ایک الیکشن امیدوار کے دفتر کے باہر بم دھماکے کی ذمہ دار ہے۔

گروپ نے ٹیلی گرام ایپ پر لکھا کہ اس کے عسکریت پسندوں نے پشین میں ایک انتخابی جلسے کے دوران دھماکہ خیز مواد سے بھری موٹر سائیکل کو دھماکے سے اڑا دیا۔

واضع رہے کہ گذشتہ روزبدھ کی صبح گیارہ بجے پشین کے علاقے خانو زئی میں بلوچستان اسمبلی کی نشست پی بی 47 سے آزاد امیدوار اسفندیار کاکڑ کے دفتر کے باہر بم دھماکاہوا۔

اس واقعے کے کچھ دیر بعد ایک اور دھماکہ پشین سے متصل ضلع قلعہ سیف اللہ میں ہوا۔

سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ ان دونوں واقعات میں کم از کم 28 افراد ہلاک اور 43 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here