بلوچستان کے علاقے خضدار ،مستونگ،پنجگور اورسوراب میں دھماکوں کی اطلاعات ہیں ۔
سوراب میں مین بازارمیں لنک روڈ پرنامعلوم افراد ایک گاڑی پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔
دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،پولیس۔
دوسی جانب خضدار کے علاقے جھالاوان کمپلیکس ایریا میں زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے لیکن تاحال تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔
اسی طرح مستونگ میں کلی محمدشہی ہائی سکول پولنگ اسٹیشن پر دستی بم حملہ ہوا۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد پولنگ اسٹیشن پر دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے۔
دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
دریں اثنا پنجگور کے علاقے وشبود میں نامعلوم افرادنے گرلز ہائی سکول میں قائم پولنگ اسٹیشن کو بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
حملے میں تاحال کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوا ہے۔
واضح رہے پنجگور میں پولنگ سٹیشنز پر متعدد حملے ہوچکے ہیں۔
اسکے علاوہ بلوچستان بھر کے علاقوں میں پولنگ سٹیشن اور انتخابی سرگرمیوں و امیدواروں پر آزادی پسند تنظیموں کی جانب حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
مذکورہ حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔البتہ انتخابی مہم پر حملوں کی ذمہ داری براس اور بی ایل اے قبول کرتی آرہی ہیں۔