بلوچستان کے ضلع گوادر اور ضلع کیچ کے درمیانی پہاڑی سلسلہ سیاھجی میں گذشتہ تین روز سے پاکستانی فوج کی زمینی وفضائی فوج کشی جاری ہے۔
سنگر نیوز ڈیسک کو علاقائی ذرائع سے تازہ ترین اطلاعات ملی ہیں کہ اس وقت بھی سیاھجی کے پہاڑی علاقوں بگانی کور، پکیلو، بمباب کور، رودینی کور، تلارک کور اور نلانی کور میں فوج کشی جاری ہے ۔
کہارہاہے کہ ان پہاڑی علاقوں میں فورسز بڑی تعداد میں موجود ہے ۔
ذرائع کے مطابق دڑامب کے پہاڑوں میں دھماکوں کی آواز دن بھر گونجتی ر ہیں ۔
گذشتہ تین دنوں سے جاری فوجی جارحیت میں اب تک کسی قسم کی جانی نقصان اور گرفتاری وجبری گمشدگیوں کی اطلاعات رپورٹ نہیں ہوئی ہیں۔
مزید معلومات آنے تک خبر میں شامل کیے جائینگے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔