خاران میں ووٹ والیکشن مخالفین کو ٹریس کرنے کی کوششیں

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے خاران میں ووٹ اور الیکشن مخالف افراد کو پاکستانی فوج کی خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے ٹریس کرنے کی کوششوں کا انکشاف ہوا ہے ۔

سنگر نیوز ڈیسک کو علاقائی سطح پر ملنے والی ذرائع کے مطابق بلوچستان بھر میں بالخصوص خاران میں پاکستانی فوج کے اہلکار سول ڈریس میں شہر میں گھوم رہے ہیں اور ووٹ والیکشن مخالف افراد کو ٹریس کررہے ہیں ۔

ذرائع دعویٰ کرتے ہیں کہ فوج کے اہلکار سول ڈریس میں شہر بھر میں گھوم پھر رہے ہیں اور اشیاء فروش و بھکاریوں کے روپ میں عام لوگوں کا پیچھا کرکے ان کی مخبری کررہے ہیں۔

کہا جارہا ہے کہ اس حوالے سے خاران میں ایک سندھی حلیے والے شخص کو بھی دیکھا گیا ہے جو مسلسل غیر معمولی انداز میں لوگوں کا پیچھا کررہا ہے۔

واضع رہے کہ بلوچستان میں ریاستی فورسز کی ظلم وبربریت اورفیک انکائونٹر کے تحت جاری نسل کشی وجبری گمشدگیوں کیخلاف عوام میں پہلے سے کافی غم و غصہ پایاجاتا ہے جس سے بلواچ عوام کی اکثریت ریاستی ووٹ و الیکشن کا حصہ نہیں بن رہا ہے اور دوسری جانب بلوچ مسلح و غیر پارلیمانی سیاسی تنظیموں کی جانب سے عوام سے الیکشن میں حصہ نہ لینے کی اپیل سمیت بلوچستان بھر میں انتخابی مہم ،امیدواران کے انتخابی دفاترو رہائشگا ہوں ، سرکاری دفاتر، پولنگ اسٹشنز و فورسز میں گذشتہ دو ہفتوں سے جاری حملوں سے بھی لوگوں میں ایک خوف نے جنم لیا ہے جس کی وجہ سے عوام کی اکثریت ووٹ ڈالنے کا رسک نہیں لے رہا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment