بلوچستان میں الیکشن کے قریب آتے ہی حملوں میں شدت آرہی ہے ۔
آج مستونگ ، پنجگور ،خاران میں فورسز اور انتخابی مراکز پر حملے ودھماکے ہوئے جبکہ پسنی میںاسکول سے بم برآمد ہوا ہے ۔
مستونگ میں پاکستان پیپلزپارٹی کی انتخابی کیمپ پر دستی بم حملہ کیا گیا۔
دستی بم انتخابی کیمپ کے باہر گرنے سے زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا۔
بم دھماکے سے کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔
دستی بم حملہ پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار کے الیکشن کیمپ پر ہوا۔
دھماکہ کے بعد سیکورٹی گارڈز کی فائرنگ حملہ آور فرار ہوگئے۔
دوسری جانب خاران میں تین پولنگ اسٹیشنوں پر بم حملے ہوئے۔
نامعلوم افراد نے تین مختلف متوقع پولنگ اسٹیشنوں کو دستی بم سے نشانہ بنایا جن میں قلعہ اسکول، گرلز ہائی اسکول اور خاران شہر بلوچستان کے علاقے واپڈا میں ایک اور اسکول شامل ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے میں کسی نقصان کی اطلاع نہیں۔
علاوہ ازیں پسنی گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کے باہر ریموٹ کنٹرول بم برآمد ہوا۔
گوادر سے بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب کرلیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول ببرشور کی چاردیواری کے قریب چھپایا گیاتھا۔
علاہ ازیں پنجگور کے علاقے تسپ میں دھماکا و فائرنگ کی اطلاعات ہیں ۔
دھماکے میں جانی ومالی نقصان کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔