مسلم باغ : فورسز ہاتھوں ایک شخص قتل ، عوامی احتجاج سے شاہراہ بند

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کے علاقے مسلم باغ بائی پاس پر پاکستانی سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ردعمل پرعلاقہ مکینوں نے احتجاجاً شاہراہ بند کردیا۔

فورسز فائرنگ سے ایک شخص زخمی بھی ہوگیا۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت حاجی ثنا اللہ بادیزئی کے نام سے ہوگئی جوجمعیت علمائے اسلام کے مقامی چیئرمین بتائے جاتے ہیں جبکہ زخمی کی شناخت عبدالقادر کے نام سے ہوگئی جوہلاک ہونے والے شخص کے بھائی ہیں۔

واقعے کیخلاف مقامی لوگوں نے کوئٹہ ژوب شاہراہ پر دھرنا دیدیا۔

دھرنے کے باعث دونوں طرف ٹریفک معطل ہوگیاہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment