گوادرو پنجگور میں فورسز قافلہ وانتخابی امیدوار پر حملے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ساحلی شہر اور سی پیک مرکزگوادر میں پاکستانی فورسزکے قافلے پر بم حملے میں گاڑی مکمل تباہ ہوگئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق گوادر کے علاقے کلانچ میں نلینٹ کے قریب مین روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے فورسز قافلے پر بم حملہ کیا ہے جس سے ایک گاڑی مکمل تباہ ہوگئی  ہے۔

حملے میں ہلاکتوں اور دیگر نقصانات کی تاحال کسی قسم کی کئی اطلاعات نہیں۔

دوسری جانب پنجگور سے اطلاعات ہیں کہ پاکستان کے سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ صابر بلوچ کے گھر پر حملہ ہوا ہے۔

سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ صابر بلوچ نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان کے گھر پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے، دو گولیاں گھر کی چاردیواری پر بھی لگیں۔

صابر بلوچ نے سٹی پولیس تھانے میں واقعہ کی رپورٹ درج کرادی۔

واضع رہے کہ صابر بلوچ پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما ہیں اور قومی اسمبلی حلقہ این اے 258 کے امیدوار ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment