ووٹ ڈالنے کا مقصد بلوچستان میں ریاستی جرائم کی حمایت کرناہے، ڈاکٹر نسیم بلوچ

0
159

بلوچ نیشنل موومنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم بلوچ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ بلوچستان ایک مقبوضہ اور نوآبادیاتی سرزمین ہے۔ مقبوضہ علاقوں میں انتخابات صرف قابضین کے مفادات کے لیے ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یاد رکھیں کہ ووٹ ڈالنا یا انتخابات میں حصہ لینا پاکستان کے بلوچستان پر مسلسل قبضے کی توثیق کرنے اور اس کے مظالم کو جاری رکھنے کی اجازت دینے کے مترادف ہے، جس میں “مارو اور پھینکو” کی پالیسی، جبری گمشدگی، نسل کشی اور جعلی مقابلے شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی ممبران جابرانہ قانون سازی کرکے ان جرائم میں ملوث ہیں۔ ووٹ ڈالنے کا مطلب ہے پاکستان کی طرف سے بلوچستان میں ان جرائم کی حمایت کرنا۔ جن لوگوں کو آپ منتخب کرتے ہیں وہ ہمارے لوگوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کی براہ راست ذمہ دار ہوتے ہیں۔

ڈاکٹر نسیم بلوچ نے مزید کہا کہ جبری گمشدگیوں سے لے کر جابرانہ قوانین کو قانونی حیثیت دینے تک۔ انتخابات میں حصہ لینے سے بلوچ قوم کی جبری گمشدگی اور نسل کشی کو جواز فراہم کرنا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here