بلوچستان کے علاقے خاران اور تربت میںچیئرمین سینٹ پاکستان صا دق سنجرانی ، شعیب نوشیروانی اور عبدالرؤف رندکے انتخابی مرکز و رہائش گاہوں پر بم حملے ہوئے ۔
گذشتہ شب 8 بجے کے قریب خاران شہر میں بم دھماکے کی آواز سنی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق دھماکہ کلان جنگل روڈ کے قریب واقع شعیب نوشیروانی کے رہائش گاہ پر ہوا ہے۔
اسی طرح گزشتہ رات صادق سنجرانی کے ٹھکانے پر بم حملہ ہوا تھا۔
اس کے علاوہ الیکشن کمیشن آفس، سی ٹی ڈی آفس اور ڈی سی آفس کے درمیان بم نصب کیا گیا تھا جوکہ بلاسٹ نہیں ہوئے۔ اور اب شعیب نوشیروانی کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا۔
خاران میں مذکورہ حملوں میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ ریاستی الیکشن کے سلسلے میں خاران میں حالات انتہائی حساس ہیں۔
گزشتہ صرف 24 گھنٹوں کے اندر 3 واقعات ہوچکے ہیں۔
اسی طرح ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں گذشتہ شب پیپلز پارٹی کیچ کے امیدوار عبدالرؤف رند کی رہائش گاہ کو بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے امیدوار کی رہائش گاہ میں دستی بم پھینکا جو زوردار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا۔
علاقائی ذرائع کے مطابق دھماکے میں کسی قسم کی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
واضح رہے کہ آزادی پسند مسلح تنظیموں کی جانب سے پاکستانی انتخابات سے جڑے امیدواروں پر بلوچستان بھر میں حملوں کا سلسلہ شدت کے ساتھ جاری ہے۔