انسانی حقوق کی عالمی قوتیں ومیڈیا بلوچ نسل کشی کیخلاف آواز بلند کریں ، ڈاکٹر ماہ رنگ 

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے جبری گمشدگیوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر دنیا سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ تربت کے ڈی بلوچ چوک پر جبری گمشدگی کے متاثرین کے لواحقین کا دھرنا جاری ہے۔

ہم انسانی حقوق کی تمام تنظیموں بشمول ڈبلیو جی ای آئی ڈی سے اپیل کرتے ہیں کہ اس مسئلے کو فوری طور پر حل کریں۔ مزید برآں، ہم عالمی میڈیا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس معاملے پر اپنی آواز بلند کریں اور دنیا کو بلوچ نسل کشی سے آگاہ کریں۔

https://twitter.com/MahrangBaloch_/status/1753136853400862729

واضع رہے کہ لاپتہ افراد لواحقین گذشتہ ایک ہفتے سے تربت ، سامی اور پسنی میں کوسٹل ہائی وے اور سی پیک شاہراہ کوبلاک کرکےدھرنا دیے بیٹھے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment