دکی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک،2 کانکن اغوا

0
199

بلوچستان کے علاقے دکی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا اجبکہ ایک اور واقعہ میں 2 کانکن اغوا کر لیے گیے۔

دکی کے علاقے ملا عبداللہ ندی کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے مزدا ڈرائیور ہلاک ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔

ہلاک ہونے والے ڈرائیور کی شناخت اسلم خان ولد نواب نیازی ساکن جھالار کے نام سے ہوگئی۔

لاش ضروری کارروائی کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

دوسرے واقعہ میں دکی سے 2کانکن اغواکر لئے گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے کوئلہ کان میں کانکنی کے دوران اسلحہ کے زور پر 2کانکنوں کواغواءکرلیا ۔

دکی نامعلوم مسلح افراد نے ٹھیکیدار ندی کے قریب اکبر ترین کے ایریے سے دو مزدور اغواءکرلیے۔ اغواءہونے والے دونوں مزدور کوئلہ کان میں کانکنی کررہے تھے۔

اغوہونے والےکان کنوں کی شناخت مسعود ولد بہاول، حیدر ولد کاکڑ سلیمان خیل ساکنان پکتیا افغانستان کے ناموں سے ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پچاس سے ساٹھ مسلح افراد نے مختلف کوئلہ کانوں میں پرچیاں تقسیم کرکے کام بند کرنے کی دھمکی بھی دی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here