کوئٹہ جلسہ گاہ میں سینکڑوں لاپتہ افراد کی رجسٹریشن کی گئی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ نسل کشی و جبری گمشدگیوں کیخلاف بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں شاہوانی اسٹیڈیم میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام عظیم الشان تاریخی جلسہ گاہ میں لاپتہ افراد کیلئے ایک رجسٹریشن کیمپ بھی لگایا گیا تھا۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رجسٹریشن کیمپ میں ریاستی مظالم کے شکار بہت سے خاندانوں نے اپنے پیاروں کی جبری گمشدگی اور ماورائے عدالت قتل کے مقدمات درج کروائے ۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ ابھی تک سینکڑوں مقدمات درج ہو چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ہر ایک سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے پیاروں کے مقدمات درج کرائیں جو ریاستی جبر کا شکار ہوئے ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment