ریاست مظلوم خواتین کے احتجاج کو دبانے کیلئے کرایہ کے قاتلوں کا سہارا لیتی ہے، سمی بلوچ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچ نسل کشی و جبری گمشدگیوں کیخلاف بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں شاہوانی اسٹیڈیم میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام عظیم الشان تاریخی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سمی دین بلوچ نے کہا کہ اس ریاست کی اوقات یہ ہے کہ مظلوم خواتین کے احتجاج کو دبانے کیلئے کرایہ کے قاتلوں کا سہارا لیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری آواز کچلنے کیلئے ہر طریقہ استعمال کیا جارہا ہے۔ کیا بلوچوں کی نسل کشی کا خاتمہ، مظالم کا سلسلہ بند اور ان کو حقوق دینے کے مطالبات اتنے مشکل ہیں کہ وہ حل نہ ہوسکیں۔مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا کہ عوام مزید جبر تشدد جبری گمشدگیوں کو برداشت نہیں کریں گے۔

سمی دین بلوچ کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہوسکتا آپ لوگوں کو جبری لاپتہ کرو انسانی حقوق کی پامالیاں کرتے جائوزیر حراست بلوچ نوجوانوں کی لاشیں پھینکتے جائواپنے ہی ملک کے آئین اور قانون کو بوٹوں تلے روندتے جائو،ڈیتھ اسکواڈ کے خاتمے کے بجائے انھیں اسمبلیوں میں ہمارے نمائندہ بتا کر ہم پر مسلط کرو۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 75 سالوں کے مظالم نے بلوچوں کو اس نہج پر پہنچایا ہے کہ اب تمہارے ظلم اور جبر اور مزید لاشیں اٹھانے سے ہم انکار کرتے ہیں۔ اب ہماری زندگیوں کا فیصلہ تم نہیں ہم خود کریں گے۔ مزاحمت ہی زندگی ہے مزاحمت ہی بقا ہے مزاحمت ہی شعور ہے۔

Share This Article
Leave a Comment