پاکستانی فورسز نے ضلع کیچ کے علاقے ہوشاب سے کےگذشتہ شب مزید 2 نوجوان حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے ۔
لاپتہ کیے جانے والے نوجوانوں کی شناخت حمل ولد قادر بخش اور اسلم ولد کریم بخش کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ان میں سے حمل آٹھویں اور اسلم دسویں جماعت کا طالب علم ہے، جنہیں فوج نے کل رات تقریبا تین بجے کے قریب چھاپہ مارکر حراست میں لیا ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ شب فورسز نے تجابان سنگ کلات میں بھی گھر پر چھاپہ مارکر بہادر چاکر نامی نوجوان کو لاپتہ کردیا ہے جس کے خلاف آج علاقہ مکینوں نے سی پیک شاہراہ ایم ایٹ پر دھرنا دے رہے ہیں۔
دھرنے میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جب کہ شاہراہ بند ہونے کے باعث ٹریفک معطل ہے۔
دوسری جانب سندھ پولیس کی جانب سے سندھ کے علاقے پڈعیدن نوشہروفیروز سے بلوچستان کے رہائشی درمحمد ولد نواب عرف محراب ٹالانی کو بارودی مواد کے ساتھ کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم کو مقامی کورٹ میں پیش کیا گیا۔ جس سے دستی بم اور بارودی مواد موصول ہونے کی رپورٹ پیش کی گئی۔
یاد رہے کہ ماضی میں سندھ پولیس نے ایسے کئی گرفتاریوں کے دعوے کئے ہیں جن کی شناخت بعد میں پہلے سے جبری لاپتہ افراد کے ناموں سے ہوئے ہیں جن کو بلوچستان اور سندھ سے پاکستانی فورسز نے گرفتاریوں کے بعد لاپتہ کیا تھا۔