کوئٹہ جلسے میں شرکت کیلئے بلوچستان بھر سے قافلوں کی روانگی شروع

0
209

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں کل بروزہفتہ 27 جنوری کومنعقد ہونے والے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی عظیم الشان جلسے میں شرکت کیلئے بلوچستان بھر سے قافلوں کی روانگی شروع ہوچکی ہے۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ بلوچستان بھر سے ایسے ہزاروں افراد اس وقت جلسے میں شامل ہونا چاہتے ہیں جنہیں سفری سہولیات میسر نہیں ہے۔

بی وائی سے مطابق کیچ سے دو بسیں شال جلسے کیلئے روانہ ہوچکی ہیں جنہیں مختلف علاقوں سے دیگر لوگ جوائن کرینگے۔ قافلوں کا یہ سلسلہ بلوچستان بھر سے شال کی جانب روانہ ہو چکی ہے۔ بلوچ عوام سے بھرپور اپیل کرتے ہیں کہ وہ کل شال میں بلوچ قومی جلسے میں اپنی بھرپور شرکت یقینی بنائے۔

بیان میں کہا گیاکہ شال میں منعقد ہونے والے جلسے کو بلوچستان بھر کی حمایت حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ عوام سے درخواست کرتے ہیں کہ شال کیلئے نکلنے والے قافلوں کو اپنے اپنے علاقوں میں اجتماعات کی صورت میں ویلکم کرتے ہوئے ان کی بھرپور حمایت کریں۔

بیان میں کہا گیا کہ کیچ سے بلوچ قومی جلسے میں شامل ہونے والے قافلے کو ہوشاپ کے مقام سے عوامی اجتماع نے استقبال کیا اور درجنوں افراد قافلے میں شامل ہوگئے۔

بیان میں کہاگیا کہ کل شال میں منعقد ہونے والا جلسہ تحریک کا پانچواں فیز ہے جس کے تحت بلوچستان بھر کے عوام کو ریاستی مظالم کے خلاف منظم کیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here