بلوچ مظاہرین کی بلوچستان واپسی ، بی وائی سی کا بلوچ قوم سے شاندار استقبال کی اپیل

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد میں بلوچ نسل کشی و جبری گمشدگیوں کیخلاف گذشتہ 2 مہینوں سے جاری تحریک کے پانچویں فیز میں دھرنا ختم کرنے کے اعلان کے بعد مظاہرین آج بلوچستان کیلئے روانہ ہوچکے ہیں۔

یہ قافلہ کل25جنوری بروز جمعرات صبح 11بچے ہزار گنجی سریاب پہنچے گی۔

دو مہینوں سے جاری دھرنے سے ریاست کی جانب سے کسی قسم کی کوئی پیشرفت نہ ہونے اور مظاہرین پر تشددم، قید و بند ، جھوٹی وغلیظ پروپیگنڈہ،خواتین کی کردار کشی وہراسمنٹ اورانہیں پاکستانی ریاست کی سلامتی پر رسک قرار دینے کے عمل کے بعد مظاہرین نے دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ کرکے تحریک کو مزید منظم کرنے اور ایک نئے ولولے کو جذبے کے ساتھ بلوچستان بھر میں گھر گھر پھیلانے اور عوام کی عدالت میں لے جانے کا فیصلہ کیا۔

مظاہرین نے ریاستی بے حسی سے مایوسی وغم و غصہ ،شکستہ دل اور نم آنکھوں سے بلوچستان کیلئے راہ سفر باند ھ لی اورقافلے کی شکل میں کوئٹہ کیلئے روانہ ہوچکے ہیں۔

روانگی کے دوران انسان دوست ودرد دل رکھنے والے لوگوں نے قافلے کو نم آنکھوں سے روانہ کیا اور ان کی جدو جہد کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے قافلوں میں شامل تما م گاڑیوں پر پھول پاشی کی ۔

اس سلسلے میں بلوچ یکجہتی کمیٹی نے بلوچ عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کوئٹہ میں اس قافلے کی شاندار استقبال کرے۔

اپنی جاری بیان میں بی وائی سی کا کہنا تھا کہ کل صبح اپنے بچوں اور خواتین کے ساتھ اپنے گھروں سے نکلو اور بلوچستان کے اس عظیم قافلے کا تاریخی استقبال کرو اور اس ظالم ریاست کے آنکھوں میں آنکھ ملا کر دیکھاوٴں کہ ہمارے مائیں، بچے ، بہنیں اور بزرگ لاوارث نہیں ہیں ، پورا بلوچستان ان کا وارث ہے، پورا بلوچستان ان کے لیے کھڑا ہے ۔ اگر آج ہم اپنے گھروں سے نہیں نکلے تو کل یہ آگ ہمارے ہر گھر کو تباہ کرے گا ، نکلواپنے گھروں سے آج ان ماوٴں اور بہنوں نےہماری قومی بقاء کےلیے ایک تاریخی موقع ہمیں دیا ہے ، اگر ہم آج نہیں نکلے تو پھر کبھی بھی نہیں نکلے گے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا یہ کاروان کل25جنوری بروز جمعرات صبح 11بچے ہزار گنجی سریاب پہنچے گی، جہاں اس قافلے کا تاریخی استقبال کیا جائے گا اور ہزار گنجی سے لیکر پورے سریاب روڈ پر جگہ جگہ اس قافلے کا استقبال کرکے بلوچستان یونیورسٹی کے سامنے اس کاروان کا اجتماع ہوگا۔

بیان میں کہا گیا کہ آپ کل صبح 11 بجے ہزار گنجی سے لیکر بلوچستان یونیورسٹی کے سامنے تک جہاں جہاں پہنچ سکتے ہیں اپنے گھر والوں کے ساتھ پہنچ کر اس عظیم کاروان میں اپنا حصہ ڈالے!

Share This Article
Leave a Comment