چمن وڈھاڈرمیں لیویز اہلکارسمیت 2افراد ہلاک ،جھل مگسی میں2 افراد لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے چمن اور ڈھاڈر میں فائرنگ سے لیویز اہلکار مسیت 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق چمن کی کلی ٹاکی حدود میں بائی پاس پر لیویز کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی۔

فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک ہوگیا۔

دوسری جانب ڈھاڈر کے علاقے کوٹ کھانی میں نامعلوم افرادنے فائرنگ کرکے ایک شخص کوہلاک کردیا۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت محمد فاروق سکنہ صادق آباد کے نام سے ہوئی ہے۔

لیویز نے لاش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکرضروری کارروائی کے بعدورثا کے حوالے کردی۔

علاوہ ازیں جھل مگسی سے پاکستانی فوج نے 2 افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا۔

لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت اکبر ولد نواب خان اور جمیل احمد ولد امام بخش کے ناموں سے ہوئی ہے۔

کہا جارہا ہے کہ اکبر کو اس سے پہلے بھی فورسز نے اس کے بھائی یوسف کے ہمراہ حراست میں لے کر لاپتہ رکھا تھا۔

یوسف کو سی ٹی ڈی نے ڈیرہ مراد جمالی میں ایک جعلی مقابلے میں قتل کیا تھا جبکہ اس وقت اکبر کو چھوڑ دیا گیا لیکن اب ایک بار پھر حراست میں لیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے اکبر کو فوج نے معذور بناکر چھوڑ دیا تھا، بازیابی کے بعد اکبر کے پاؤں کام نہیں کررہے تھے جبکہ اب اس کو معذوری کی حالت میں پھر حراست میں لیا گیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment