بلوچستان کے ضلع خاران میں شاپنگ بازار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 3افراد زخمی ہوگئے ۔
آج بروز منگل کو صبح 11 بجے قریب شاپنگ بازار میں مسلح افراد نے فائرنگ کرتے ہوئے 3 افراد کو زخمی کردیا ہے۔
فائرنگ کے بعد مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔
ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے افراد کا تعلق خاران سے ہے، جنکی شناخت عبدالغفور ولد سفر خان، جواد ولد صالح محمد، یوسف ولد عبدالرحیم کے ناموں سے ہوئی ہے۔
تاہم فائرنگ کے وجوہات معلوم نہ سکے ہیں ۔
فائرنگ کے بعد بازار میں خوف وہراس پھیل گیا ہے جبکہ دوسری جانب زخمیوں کو شیخ زاہد اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ جہاں انہیں طبی امداد ملنے کے بعد زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق واقع کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کرتے ہوئے علاقے میں ناکہ بندی کی ہے مگر تاہم فائرنگ کے وجوہات معلوم نہ ہوسکے ہیں ۔