ڈاکٹر ماہ رنگ کی گرفتاری کی جھوٹی خبریں، آج اگلے لائحہ عمل کااہم اعلان ہوگا

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام بلوچ نسل کشی و جبری گمشدگیوں کیخلاف گذشتہ دو مہینوں سے جاری دھرنا تحریک سے ریاست مکمل طور پر گھبراگئی جو اب تشدد ، دھمکانے و بلیک میلنگ سمیت گندھی و جھوٹی پروپیگنڈوں پر اتر آئی ہے اور لوگوں میں مایوسی و غلط فہمیاں پھیلا رہی ہے ۔
 
ریاست کی جانب سے ایک بلوچ خاتون بمبار کی موجودگی کی تھریٹ الرٹ کے بعداب ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری کی بھی جھوٹی افوائیں پھیلائی جارہی ہیں۔

اس سلسلے میں بلوچ یکجہتی کمیٹی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈاکٹر ماہ رنگ کی گرفتاری سے متعلق سوشل میڈیا پر جعلی خبریں اور افواہیں گردش کر رہی ہیں۔ وہ محفوظ اور صحت مند ہے۔ کسی بھی ناخوشگوار خبر کو ہمارے سوشل میڈیا آفیشل چینلز پر شیئر کیا جائے گا۔

بیان میں کہا گیا کہ احتجاجی کالیں اور ہڑتالیں صرف BYC کے ذریعے شیئر کی جائیں گی۔

دوسری جانب ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ہنڈل سے جاری پوسٹ میں آج ایک اہم پریس کانفرنس کا اعلان کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ تمام صحافیوں ہم میڈیا ارکان سے درخواست کی ہے کہ وہ ہماری آج کی پریس کانفرنس میں شرکت کریں  جہاںبلوچ یکجہتی کمیٹی اپنے اگلے لائحہ عمل کا انکشاف کرے گا۔

Share This Article
Leave a Comment