بلوچستان کے ضلع دکی کی کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے سے دم گھٹنے کے باعث 3 کان کن ہلاک ہوگئے ۔
چیف مائنز انسپکٹر بلوچستان عبدالغنی کا کہنا ہے کہ متاثرہ کوئلہ کان کو مناسب سہولیات نہ ہونے پر سیل کیا گیا تھا ،کوئلہ کان کا مالک غیر قانونی طور پر کان کنی کررہا تھا۔
چیف مائنز انسپکٹر عبدالغنی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ دکی کے علاقے راغہ کی کوئلہ کان میں میتھین گیس بھر جانے کے باعث 3کان کن بے ہوش ہوگئے تھے ۔
ان کان کنوں کو کان سے نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن کیا گیا تاہم کان میں پھنسے تینوں کان کن ہلاک ہوگئے جن کی کی لاشیں نکال لی گئیں۔
ہلاک کان کنوں میں 2 بھائی نعمت اللہ ،حمد اللہ اور عبدالمنان شامل تھے جن کا تعلق افغانستان سے تھا ،جن کی میتیں طبی معائنہ کے بعد آبائی علاقوں میں بھجوائی جارہی ہیں ۔