اسلام آباد : بی وائی سی کا عوامی آگاہی مہم شروع، شہریوں میں پمفلٹ تقسیم

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچ نسل کشی و جبری گمشدگیوں کیخلاف پاکستانی دارلحکومت اسلام آباد میں جاری دھرنا تحریک کے چوتھے فیز میں بلوچ یکجہتی کمیٹی نے اسلام آباد میں عوامی آگاہی مہم شروع کردی ہے۔

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی سربراہی میں بی وائی سی ٹیم نے طلبا ،سیاسی ،سماجی و انسانی حقوق کارکنان کے ساتھ اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں عوام  میں پمفلٹ تقسیم کیے ۔

پمفلٹ میں شہریوں کو اسلام آباد نیشنل پریس کلب میں 21 جنوری کو منعقدہ کانفرنس بعنوان مظلوم پیپلز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

آگاہی مہم کے دوران ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے مختلف اجتماعات سے خطا کلرتے ہوئے کہاکہ اس کانفرنس کے ذریعے ہمارا مقصد مختلف خطوں کے مظلوم اور پسماندہ لوگوں کو متحد کرنے کے لیے متحرک کرنا ہے اور اپنے اپنے علاقوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مظالم کے خلاف کھڑے ہونا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری تحریک کے موجودہ چوتھے مرحلے میں، ہمارا مقصد بلوچستان میں جاری حقوق کی خلاف ورزیوں، جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل کے خلاف قومی اور بین الاقوامی سطح پر بیداری پیدا کرنا ہے۔اس وجہ سے ہم کئی اقدامات کر رہے ہیں۔ بہت سے اقدامات میں سے ایک مظلوم لوگوں کے لیے سرحدوں سے باہر ایک کانفرنس کا انعقاد اور یونیورسٹیوں اور کالجوں میں آگاہی کی مختلف مہمات شروع کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد قومی اور بین الاقوامی سطح پر لوگوں کو بلوچ نسل کشی کے بارے میں بتانا ہے۔ ہم لوگوں خصوصاً پاکستان اور دنیا بھر کے نوجوانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ #BalochGenocide کے خلاف مہم کی حمایت کریں اور بلوچ خواتین کی حمایت کرکے ان کے جذبے کی حوصلہ افزائی کریں اور ان کے لیے ہر جگہ آواز بلند کریںکیونکہ آپ کی یکجہتی ہمارے مقصد کے لیے اہم ہے۔

Share This Article
Leave a Comment