بیلہ میں مسافر کوچ حادثے کا شکار، 2خواتین ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

لسبیلہ کی تحصیل بیلہ ولپٹ کے مقام پر مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر الٹ گئی۔

حادثہ میں 2خواتین ہلاک جبکہ 11افراد زخمی ہوئے ۔

ریسکیو 1122ٹیم ایدھی ایمبولینس جائے وقوع پہنچ کر ہلاک اور زخمی افراد کو سول ہسپتال بیلہ منتقل کر دیا ، جبکہ شدید زخمی افراد کو مزید علاج کیلئے سول ہسپتال کراچی منتقل کر دیا گیا۔

حادثہ علی الصبح پیش آیا ہے ۔

زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

ہلاک خواتین کی شناخت شائستہ زوجہ عبداللہ، طاہرہ زوجہ عالم خان اور زخمیوں کی شناخت شہزاد، یحییٰ، صلوا‘ حیات‘ محمد نعیم‘ آسیہ، امین، الطاف، منصور، ریاض کے ناموں سے ہوئی ہیں جوکہ کراچی کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment