بلوچستان کے علاقے پشین میں ایک شخص کنویں میں گرکرہلاک ہوگیا جبکہ بارکھان سے ایک شخص کی گولی لگی لاش برآمدہوئی ہے۔
پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق منگل کو پشین کے علا قے بوستان میں کنویں میں گر نے سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
پی ڈی ایم اے حکام نے 4گھنٹوں کے دوران مسلسل آپریشن کے بعد لاش نکال کرہسپتال پہنچا کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کر دی ۔
دوسری جانب ضلع کوہلو کے علاقے بارکھان میں لا ش بر آمد ہوئی ہے۔
لاش کی شناخت اسماعیل شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔
بارکھان پولیس کے مطابق ڈھوریوال میں لاش برآمد ہوئی جسے سر پر گولی مار کر قتل کردیا گیا ہے۔
لاش کو ضروری کارروائی کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔