ایران کا کردستان میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کا مرکز تباہ کرنے کا دعویٰ

0
122
فوٹو بشکریہ اے پی

ایران کی مسلح افواج ’پاسدارانِ انقلاب‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے عراق کے نیم خود مختار علاقے کردستان میں اسرائیل کے جاسوسی کے اڈے کو تباہ کر دیا ہے۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے اس حوالے سے باقاعدہ بیان بھی جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت کے حالیہ مظالم کے جواب میں عراق کے علاقے کردستان میں موساد کے لیے جاسوسی کرنے والے ایک اڈے کو بیلسٹک میزائل کے حملے میں تباہ کیا ہے۔

اسرائیل کی حکومت نے کردستان میں ایرانی حملے کے حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا جب کہ رائٹرز کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کے دعوے کی آزاد ذرائع سے بھی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

پاسدارانِ انقلاب نے عراق میں کردستان کے مرکز اربیل میں امریکہ کے قونصل خانے کے قریب رہائشی علاقے پر بھی میزائل داغے ہیں جب کہ شام میں بھی کارروائی کی۔ دونوں کارروائیوں سے متعلق پاسدارانِ انقلاب نے بیان میں کہا کہ شام میں بیلیسٹک میزائلوں سے اُن دہشت گردوں کی تنصیبات تباہ کی گئیں جو ایران میں دہشت گردی میں ملوث ہیں، جن میں داعش بھی شامل ہے۔

دوسری جانب امریکہ نے اربیل میں ایران کے میزائل حملوں کی مذمت کی ہے۔ حکام نے اس حملے کو لاپرواہ ہو کر کی گئی کارروائی بھی قرار دیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here