مقبوضہ بلوچستان:پاکستانی حمایت یافتہ مسلح افراد کے ہاتھوں بلوچ بیٹی اغوا

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

گچک کے علاقے سے بندی سے بلوچ بیٹی سمینہ ولد شیر جان کو ریاستی حمایت یافتہ مسلح گروہ کے کارندوں نے اغوا کر لیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق جمعرات کے روز پاکستانی حمایت یافتہ مسلح گروہ کے کارندوں نے بلوچ بیٹی سمینہ کو اس وقت اغوا کیا جب وہ سے بندی کے علاقے میں پانی لے کر واپس گھر جا رہی تھی، اسی دوران ریاستی حمایت یافتہ مسلح افراد نے انکو تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ اپنے ساتھ لے گئے۔

انکے ساتھ موجود دیگر خواتین جو پانی بھرنے آئے تھے انکو بھی دھمکیاں دی گئیں۔
کچھ روز قبل پاکستانی فورسز اور انکی حمایت یافتہ مسلح افراد نے بی بی سمینہ بلوچ کے شوہر کو بھی اغوا کیا تھا جنکو دو روز قبل شدید تشدد کے بعد رہا کیا گیا۔

واضح رہے کہ گچک کے علاقے کا کچھ حصہ ضلع آواران اور باقی حصہ ضلع پنجگور میں آتا ہے

جبکہ اسی روز ضلع آوارا ن کے علاقوں قندھار،پسیل،گزی اورسورگی میں پاکستانی فوج کی گن شپ ہیلی کاپٹروں نے شیلنگ کی اور زمینی فوج نے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا۔

جاری آپریشنوں اورمواصلاتی نظام نہ ہونے کی وجہ سے بروقت خبروں کی تفصیلات تک رسائی میں دشواری کا سامنا ہوتا ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment