جھاؤ میں پاکستانی فوج پرحملے میں5 اہلکار ہلاک ہوئے، بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کت ترجمان میجر گھرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ پانے ایک پریس ریلیز میں ضلع آوران کے علاقے جھاؤ میںپاکستانی فوج پرحملے میں5 اہلکار وں کی ہلاکت کی ذمہ ادری قوبل کرلی ہے ۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سرمچاروں نے آواران کے علاقہ جھاؤ، سیڑ میں دشمن فوج کی پیدل گشتی ٹیم پر حملہ کیا ہے جس سے پانچ اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اتوار کی صبح گیارہ بجے کے قریب ہونے والے اس حملے میں جدید خودکار ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا، جس میں دشمن فوج کے پانچ اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ دو شدید زخمی ہوئے۔

بیان میں کہا گیا کہ قابض پاکستانی فوج پر سرمچاروں کے یہ دلیرانہ حملے اتنے مہلک اور گراں گزر رہے ہیں کہ قابض فوج سرمچاروں کے حملوں کا غصہ عام آبادیوں پر مارٹر گولے اور تشدد کرکے نکال رہا ہے۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ تسلسل سے جاری بلوچ قومی آزادی کی جنگ نے دشمن فورسز کو شدید اعصابی اور نفسیاتی دباؤ سے دو چار کیا ہے۔ فوج مختلف جھڑپوں میں مارئے گئے اپنے سپاہیوں کی ہلاکت کو چھپا کر اپنی گرتی مورال کو چھپانے کی ناکام کوششیں کررہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اپنے عوام کو بتانا چاہتی ہے کہ بی ایل ایف اپنی سر زمین، قومی بقاء اور آزادی کے لئے جہد مسلسل کو قومی فریضہ سمجھتا ہے۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment