کوئٹہ :  بلوچ لاپتہ لواحقین کا احتجاجی کیمپ 5310 دنوں سے جاری

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں لاپتہ بلوچ اسیران اور بلوچ شہدا کیلئے قائم بھوک ہڑتالی کو 5310 دن ہوگئے۔

بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ شال زون کے وائس صدر عبدالنبی بلوچ اور صلاح الدین بلوچ، گہرام بلوچ نے لاپتہ افراد کے بھوک ہڑتالی کیمپ آکر لواحقین سے اظہار ہمدردی کی۔

اس موقع پر وی بی ایم پی کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فورسز نے بلوچوں پر عرصہ دراز زمین تنگ کرنے کے لئے عام آبادیوں پر بمباری اور ماروں اور پھینکو کی پالیسی میں تیزی لائی ہے، جس کا مقصد بلوچ قوم کو صفحہ ہستی سے مٹانے کر بلوچ کی زرخیز زمین کا مالک بننا ہے، غرض پاکستان تمام جنگی جرائم کا مرتکب ہو کر انسانی حقوق کی خلاف ورزی میں ملوث ہے، مگر بلوچ نے اپنی بقاء کی ِخاطر ہر سختی سے گزرنے کا تہہ کر رکھا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہداء بلوچ کے خون سے سرخ سمندر نوجوانوں کی وہ فکری و نظریاتی ادارہ ہے، جس سے سیاہ ترین آمریت سے لیکر ڈیتھ اسکواڈ فرغونیت سب کا دلیری بہادری کے ساتھ صرف یہ کہ مقابلہ کیا بلکہ ان باطل قوتوں کو تاریخ ساز شکست فاش دے کر قوم اور سرزمین کے ساتھ اپنے دیوانگی کی لازوال تاریخ رقم کی جیل زندان اذیت پھانسی کوڑا اغوا مسخ شدہ لاشیں مارو پھینکو جیسے ریاستی بھیانک و بدترین فوجی غنڈہ گردیوں کو شہادت تک ہر ریاستی وار کو اپنی نہتے سینے پر مردانگی کے کیا۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیرمین ماماقدہر بلوچ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کی صورت حال میں جہاں ریاست کے چہرے سے شرافت کا نام نہاد نقاب ہٹ چکا ہے، نام نہاد جمہوریت کا بوسیدہ دیوار جس کے آڑ میں چپ اور مذہبی جنونیت کو فوجی طاقت کے ذریعے عالمی امن کے راہوں کو معلوم کیا جاتا ہے، وہ بوسیدہ دیوار کے بدولت کے بدولت گر چکی ہے اور آج پاکستان پوری دنیا کی فکری مستقل مزاجی کے ساتھ ساتھ بے لوث قربانیوں کے بدولت گر چکی ہے اور آج پاکستان پوری دنیا کی نظروں میں انسانی بنیادی حقوق شہریوں کے شہری حقوق کے اعتبار اپنی ریاستی وقار کھو چکا ہے یہی کہ بوکھلاہٹ میں یہ نام نہاد اور غیر فطری ریاست اپنے ضد کی دلال میں دھنستا چلا جارہا ہے آج قومی تحریک کی آوازیں اس ریاست کے تمام ستونوں سے بلند ہوتے ہوئے صاف طور پر سنائی اور دکھائی دے رہے ہیں، یقینا یہ صورت حال معجزاتی نہیں بلکہ اس کے پس منظر میں ایک دہائی سے بھی زیادہ عرصے کی وہ طویل اور صبر آزما بلوچ قومی تحریک کی شدت ہی کار فرما ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment