ڈیرہ بگٹی و دکی میں 2 بچوں سمیت 3افراد ہلاک،پنجگور سے لاش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے ڈیری بگٹی اور دکی میں آتشزدگی و کوئلہ کان حادثے میں2 بچوں سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ پنجگور میںندی سے ایک لاش برآمدہوئی ہے۔

ڈیرہ بگٹی اور صبحت پور کے سرحدی مقام کٹھن کے قریب ایک گھر میں آتشزدگی کے باعث 2 کم سن بچے جھلس کر ہلاک ہو گئے۔

آتشزدگی کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ۔

دوسری جانب دکی کے کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کان کن ہلاک ہوگیا۔

دکی کے ایک مقامی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کان کن ہلاک ہو گیا۔

ہلاک ہونے والے کانکن کی شناخت میرزا خان ولد نازک نیازی کے بام سے ہوئی ہے۔

کان کن کا تعلق افغانستان سے بتایا جا رہا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق لاش کوئلہ کان سے نکال کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

دریں اثنا پنجگور کے علاقے وشبود پاردان ندی سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق لاش کو شناخت کیلئے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔

Share This Article
Leave a Comment