بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے پاکستانی فورسز نے باری دن قبل 2 طالب علم حراست کے بعدجبراًلاپتہ کردیے۔
لاپتہ کیے گیے طلباء کی شناخت سید اعتزاز اورمحمدمجتبیٰ کے ناموں سے ہوگئی۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں A لیول کے دو طالبعلم تھے اسکول کے لئے گھر سے نکلے تھے کہ راستے سے لاپتہ ہوگئے۔
والدین کے مطابق دونوں بچے گھر سے اسکول کیلئے نکلے تھے بعد ازاں ان سے کوئی رابطہ ہو نہیں پارہا ہے۔
والدین کی مدعیت میں بچوں کےگمشدگی کی ایف آئی آردرج کردی گئی ہے ۔
تاہم اعتزاز کے والدہ نے پولیس کارکردگی پر عدم اطمینان کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ انکے مطابق 12 دن گزرنے کے باوجود انتظامیہ بچوں کے سراغ لگانے میں ناکام ہوچکے ہے ۔