مکران کوسٹل ہائی وے پرٹریفک حادثہ ، 4 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے مکران کوسٹل ہائی وے پر کنڈ ملیر رس ملان کے مقام پر مسافر بردار کوچ اور دو موٹر سائیکلوں کے مابین تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 4 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پسنی سے کراچی جانے والی کوسٹر بس کی زد میں آکر ہلاک ہونے والے موٹرسائیکل سوار 4 افراد میں خاتون،بچی اور دو مرد شامل ہیں۔

حادثے کی وجہ سے کوسٹربس سڑک سے اترگئی جس سے کوسٹر میں سوار خواتین و بچوں سمیت متعدد افراد چوٹیں لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع بتاتے ہیں کہ لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

پسنی سے کراچی جانے والی کوسٹر بس کی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار چار افراد جان بحق ،جان بحق افراد میں خاتون،بچی اور دو مرد شامل ہیں۔

ہلاک افراد کا تعلق قریبی گوٹھ سے بتایا جارہاہے۔

عینی شاہدین کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار افراد کو بچانے کی کوشش میں کوسٹر بس روڈ سے نکل گئی جس سے بس کے کلئینر بھی معمولی زخمی ہوگیا۔

زخمی اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ۔

Share This Article
Leave a Comment