ضلع کیچ:پاکستانی فورسز ہاتھوں 11 افراد لاپتہ،ایک بازیاب

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

پاکستانی فوج نے مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ سے 11 افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج نے ضلع کیچ کے علاقے مند اور تمپ میں گھروں پر چھاپوں کے دوران سات افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے

مقامی ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج نے تمپ کے علاقے سرکن میں چھاپہ مارکر، چار افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے اور خواتین کو ہراساں کرکے ان کے موبائل فون بھی چھین لئے۔

حراست بعد لاپتہ ہونے والوں کی شناخت بیروز ولد ماسٹر صمد، علی حیدر ولد دلجان، مسلم ولد غلام خان اور شاہ دوست ولدرحیم بخش کے ناموں سے ہوئی ہے

جبکہ ایک روز قبل پاکستان فوج نے مند کے علاقے بلوچ آباد میں چھاپہ مارا کر تین افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے

حراست بعد لاپتہ ہونے والوں میں شناخت عادل ولد محمد علی، ساجد ولد پیر محمد اور ایاز ولد داد محمد شامل ہیں۔

جبکہ گزشتہ روزکستانی فوج نے کیچ کے علاقے دشت بلنگور میں آپریشن کرتے ہوئے چار افراد واھگ ولد واحد، وسیم ولد ابراہیم، بیبگر ولد داد کریم اور زین ولد شرف شاد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

اور اسی طرح کیچ کے علاقے مند بلوچ آباد میں بھی پاکستانی فوج نے آپریشن کرتے ہوئے خواتین و بچوں کو شدید تشدد کا نشانہ بناکر گھروں سے قیمتی سامانوں کا صفایا کردیا ہے

دریں اثنا29اکتوبر 2019کو پاکستانی فوج کے ہاتھوں حراست بعد لاپتہ ہونے والے شہید شیر محمد بلوچ کے فرزند مصدق آج کراچی سے بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا

Share This Article
Leave a Comment