وڈھ و دکی میں بچہ وکانکن ہلاک ،کوئٹہ سے لاش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے علاقے وڈھ میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے بچہ جاں بحق ہو گیا۔

اتوار کو خضدار کی تحصیل وڈھ کے علاقے زرچین میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے عطاءاللہ نا می بچہ ہلاک ہو گیا۔

ریسکیو حکام نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کارروائی کے بعدلا ش ورثاءکے حوالے کر دی گئی۔

دوسری جانب دکی میں مقامی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کانکنہلاک ہوگیا ۔

پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک کانکن کی شناخت اختیار محمد ولد لعل محمد کاکڑ ساکن کوئٹہ کے نام سے ہوگئی ہے۔

لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی۔

دریں اثنا کوئٹہ کے علاقے علمدار روڈ موسیٰ کالج کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔

ذرائع کے مطابق لاش کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

Share This Article
Leave a Comment