قلعہ سیف اللہ و کوئٹہ میں فائرنگ سے لیویز اہلکارسمیت 3 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے کوئٹہ اور قلعہ سیف اللہ میں فائرنگ سے لیویز اہلکارسمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

کوئٹہ میں چوکیدار کی فائرنگ سے 2 افرادہلاک ہوگئے جبکہ دوسرے واقعے میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں چوکیدار کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

ہلاک افراد چوکیدار سے مبینہ طور پر موٹر سائیکل چھین رہے تھے، مزاحمت پر چوکیدار بھی زخمی ہوگیا، لاشوں اور زخمی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

دوسرے واقعے میں کوئٹہ کے علاقے چشمہ اچوزئی میں لین دین کے تنازع پر فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔

علاوہ ازیں ضلع قلعہ سیف اللہ میں فائرنگ سے لیویز اہلکار ہلاک ہوگیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق قلعہ سیف اللہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار ہلاک ہوگیا۔

واقعے کے بعد لیویز اہلکار کے ورثاءنے قلعہ سیف اللہ کے قریب مرکزی کوئٹہ پنجاب شاہراہ بلاک کردیا۔

Share This Article
Leave a Comment