شمالی وزیرستان: میر علی میں بارودی سرنگ دھماکے میں 3 بچے ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں بم دھماکے نتیجے میں3 بچے ہلاک ہوگئے۔

ذرائع نے بتایا کہ شمالی وزیرستان بم دھماکے میں ہلاک ہونے والے تینوں بچوں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا آئی ای ڈی کا تھا جسے زمین میں چھپایا گیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ بچے بکریاں چرا رہے کہ اس دوران دوران دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگئے۔

واضح رہے کہ دوز قبل شمالی وزیرستان کے میر علی بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 6 افراد ہلاک ہو گئے تھے، پولیس نے بتایا تھا مقتولین میر علی بازار میں حجام تھے۔

Share This Article
Leave a Comment