قلعہ عبداللہ و بیلہ میں فائرنگ و روڈ حادثے میں 2افرادہلاک ،احتجاجاًشاہرہ بلاک

0
84

بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ اور بیلہ میں فائرنگ اور روڈ حادثے کے دو مخلتف واقعات میں 2افرادہلاک ہوگئے۔

ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے جنگل پیرعلیزئی بازار میں گذشتہ روزصبح 9 بجے کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ڈاکٹر فدامحمد ولد بازمحمد سکنہ جنگل پیرعلیزئی نامی شخص کوہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی لیویز نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے کوئٹہ منتقل کردیا اور ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

لیویز ذرائع کے مطابق واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش کی جارہی ہے۔

واقعہ کے خلاف جنگل پیرعلیزئی شہر اور کوئٹہ چمن شاہراہ کو دو مختلف مقامات پر احتجاجاً ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا جس سے دونوں جانب سے درجنوں چھوٹی بڑی گاڑیاں پھنس گئیں۔

شام کو انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد مشتعل مظاہرین نے سڑک کو کھول دیا۔

لواحقین کے مطابق ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔

دریں اثنا بیلہ کے قریب کراڑو کے مقام پر کوئٹہ سے کراچی جانے والی ٹویوٹا کار تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا جس کی شناخت نہ ہو سکی جب کہ چار افراد جاوید، مجیب، نثار،ایک نامعلوم زخمی ہوگئے۔

نعش اور زخمیوں کوسول ہسپتال بیلہ منتقل کردیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here