عبداللہ لانگو کی جبری گمشدگی کی تفصیلات وی بی ایم پی کو فراہم کردیے گیے

0
172

وائس فار بلوچ مسنگ ہرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ عبداللہ لانگو کی جبری گمشدگی کی تفصیلات انکے اہلخانہ نے وی بی ایم پی کو فراہم کردیے ہیں۔

اہلخانہ نے تنظیم کو بتایا کہ عبداللہ لانگو ولد خیر بخش کو گزشتہ سال 12 دسمبر کو فورسز نے جمیل آغا گیرج نزد عسکری پارک کوئٹہ سے غیر قانونی گرفتار کے بعد جبری لاپتہ کیا اور خاندان کو انکے حوالے سے معلومات بھی فراہم نہیں کیا جارہا ہے جسکی وجہ سے وہ شدید ذہنی کرب و اذیت میں مبتلا ہے۔

نصر اللہ بلوچ کا کہنا تھا کہ تنظیمی سطح پر انہیں یقین دھانی کرائی کہ عبداللہ لانگو کے کیس کو لاپتہ افراد کے حوالے سے بنائی گئی کمیشن اور بلوچستان وپاکستانی حکومت کو فراہم کرنے کے ساتھ انکے بازیابی کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائی جائے گی۔

نصراللہ بلوچ نے حکومت سے اپیل کی کہ اگر عبداللہ لانگو پر کوئی الزام ہے تو انہیں منظر عام پر لا کر عدالت میں پیش کیا جائے اگر بےقصور ہے تو انہیں فوری طور پر رہا کرکے انکے اہلخانہ کو کرب و اذیت سے نجات دلائی جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here