بلوچستان میں کوئلہ کانوںمیں مناسب حفاظتی اقدامات نہ ہونے سے رواں سال میں بھی حادثات میں کمی نہیں آسکی ۔
بلوچستان کے کوئلہ کانوں میں رواں سال 2023میں 51 حادثات ہوئے جن میں 69 کانکن لقمہ اجل بنے جبکہ 29زخمی ہوئے۔
محکمہ معدنیات کے حکام کے مطابق بلوچستان کے علاقوں مچھ ،دکی ،شاہرگ ،چمالانگ اور کوئٹہ کی کوئلہ کانوں میں ہونے والے 51 حادثات میں 69 کان کن جاں بحق جبکہ 29زخمی ہوئے ۔ زیادہ اموات میتھین گیس بھر جانے کے باعث ہونے والے دھماکے سے ہوئیں ، رواں سال کوئلہ کانوں میں سب سے زیادہ حادثات دکی کی کوئلہ کانوں میں ہوئے ۔
محکمہ معدنیات نے مناسب حفاظتی اقدامات نہ کئے جانے پربلوچستان میں 100 سے زائد کوئلہ کانوں کو بند کردیا۔ا ن میں 20 سے زائد کوئلہ کانیں دکی میں بند کی گئیں ۔