پاکستانی فورسز کے عقوبت خانے سے 9 سال بعد لاپتہ شخص رہا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ جان محمد کرد 9 سال بعد رہا ہوگئے۔

جان محمد بلوچ کوبلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ سے پاکستانی فورسزنے 9 سال قبل 25 جولائی 2015 سے جبری طور پرکیا تھا۔

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف سرگرم تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر جان محمد بلوچ کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ کے علاقے برمہ ہوٹل سے جبری گمشدگی کے شکار ہونے والے جان محمد کرد 9 سال کے بعد بازیاب ہوگئے ہیں ۔

https://twitter.com/SammiBaluch/status/1740389317439078549

نصراللہ بلوچ نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنایا جائے گا اور انکے غمزدہ خاندانوں کو زندگی بھر کی اذیت سے نجات دلائی جائے گی۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے سیکرٹری جنرل سمی دین بلوچ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ جان محمد بلوچ کی بوڑھی والدہ بیٹے کا دیدار کئے بغیراور جبری گمشدگی کا درد لے کر راہ تھکتے تھکتے اپریل 2020 کو اس دنیا سے رخصت ہوگئی۔

Share This Article
Leave a Comment