بلوچستان کے چاغی کے علاقے گردی جنگل روڈ پر ٹریفک حادثے میں 2 افراد ہلاک جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے۔
زخمیوں اورہلاک افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دوسری جانب کوئٹہ تھانہ خالق شہید کی حدود مشرقی بائی پاس بوراک اسکیم میں گھر کے اندر 18 سالہ لڑکے نے 6 سالہ بچے کو ذبح کر دیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ کے بعد ملزم کوموقع سے گرفتار کر لیا ہے۔
بچے کی شناخت آصف ولد ضیاالرحمن کے نام سے ہوئی ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔