نوشکی میں روڈ حادثے سے بچہ ہلاک ،کوئٹہ سے لاش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں دومختلف واقعات میں ایک بچہہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

گزشتہ روز نوشکی میں پک اپ حادثے میں ایک بچہ ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

کلی مینگل روڈ پر زمباد پک اپ کی ٹکر سے ایک بچہ شدید زخمی ہوگیا جنھیں علاج کے لئے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔

بچے کے ورثا کی تلاش جاری ہے۔

دوسرے واقعہ میں افضل المدارس کے قریب امین الدین روڈ پر نامعلوم افراد نے گولی مار کر محمد یونس محمد شہی نامی شخص کو زخمی کر دیا۔

پولیس دونوں واقعات کی تفتیش کر رہی ہے ۔

دریں اثنا کوئٹہ کے علاقے سمنگلی روڈ کے قریب سے ایک شخص کی لاش برآمدکرلی گئی ۔

گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے سمنگلی روڈ بینظیر پارک کے پیچھے میدانی سے ایک شخص کی لاش برآمدکرلی گئی ہے ۔

جسے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

لاش کی شناخت محمد وسیم ولد نیک محمد کے نام سے ہوئی ہے ۔

Share This Article
Leave a Comment